ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کئی پولیس افسران کا قتل کرنے والے ماؤنواز لیڈر کندن پاہن نے کی خودسپردگی

کئی پولیس افسران کا قتل کرنے والے ماؤنواز لیڈر کندن پاہن نے کی خودسپردگی

Mon, 15 May 2017 01:36:03    S.O. News Service

رانچی:14/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بدنام زمانہ ماؤنواز لیڈر کندن پاہن نے ہفتہ کو پولیس کے سامنے سرینڈر کر دیاہے۔سینئر پولیس افسران کے قتل سمیت 128مقدمات کا سامنا کر رہے اس ماؤنوازلیڈر پر 15لاکھ روپے کے انعام کا اعلان تھا۔سی پی آئی (ماؤنواز)جھارکھنڈ کا علاقائی کمیٹی سکریٹری پاہن اسپیشل شاخ کے انسپکٹر فرانسس اندور کے 2008میں قتل اور آئی سی آئی سی آئی بینک کی کیش وین سے پانچ کروڑ روپے کی لوٹ کے معاملے میں بھی ملزم ہے۔رانچی کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی)کلدیپ دویدی نے بتایا کہ وہ سارنڈا میں گھات لگا کر کئے گئے حملے اور 2008میں ڈی ایس پی پرمود کمار کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث تھا۔پاہن نے ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل آر کے ملک، آئی جی (سی آر پی ایف)سنجے لٹھکر، ڈی آئی جی اے وی ہومکر اور دیگر سینئر پولیس افسران کے سامنے سرینڈر کیاہے، اس موقع پر ماؤنواز کے خاندان کے رکن بھی موجود تھے۔ملک نے پاہن کو مین اسٹریم میں شامل ہونے کے لیے راضی کرنے اور بائیں بازو کی انتہا پسندی پر قابوپانے میں مسلسل کامیابی کے لیے پولیس ٹیم کو مبارک باد دی۔کندن پاہن نے کہا کہ اس کو یہ بات سمجھ میں آ گئی ہے کہ اس نے اپنا20سال بربادکردیااور اب وہ ریاست کی ترقی کے کام میں مدد کرے گا۔اس نے کہاکہ براہ راست یا بالواسطہ طور پر میں واقعات کی ذمہ داری لیتا ہوں، پاہن نے ماؤنواز تشدد میں مرنے والے لوگوں تئیں افسوس کا اظہار بھی کیا۔اس نے الزام لگایاکہ ماؤنوازلیڈر اپنے بچوں کو بیرون ملک میں پڑھاتے ہیں اور جبراوصولی کرتے ہیں۔
 


Share: